کراچی، ملیر سمیت دیگر علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران 2 ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: ضلع ملیر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیشِ نظر کومبنگ آپریشن کیا گیا، ملیر پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملیر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کی تلاش کیلئے کومبنگ آپریشن کیا جس کے دوران عادی مجرموں کو گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ 2 مطلوب عادی پیشہ ملزمان فرحان اور اشفاق پکڑے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، ملیر شمسی سوسائٹی میں ایک گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

کومبنگ آپریشن کے دوران گرفتار ملزمان اشفاق خان اور فرحان علی کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ ملیر پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف حسبِ ضابطہ مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ کومبنگ آپریشن میں خواتین پولیس اہلکار بھی شریک ہوئیں۔ آپریشن کے دوران بن قاسم تھانے کی حدود میں چھاپے مارے گئے۔ سندھی گوٹھ، پپری اور شاہ ٹاؤن میں مشتبہ گھروں کی تلاشیاں لی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران 85 سے زائد گھروں کی تلاشی اور 49 افراد کے کوائف چیک کیے گئے۔واضح رہے کہ گلشنِ حدید، اسٹیل ٹاؤن اور شاہ ٹاؤن سمیت ضلع ملیر کے دیگر علاقوں میں جرائم میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شہرِ قائد کے علاقے ملیر شمسی سوسائٹی میں گھر سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں ملیں۔

شہرِ قائد کے الفلاح تھانے کی حدود شمسی سوسائٹی کے ایک گھر میں نومبر کے دوران پر تشدد واقعے میں 2 بچوں سمیت 4 خواتین کو قتل کردیا گیا جبکہ ایک مرد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

Related Posts