ایم کیو ایم کی درخواست مسترد، سندھ میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہونگے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: الیکشن کمیشن نے کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹہ میں نئی ووٹر لسٹوں پر بلدیاتی الیکشن کرانے سے متعلق ایم کیو ایم کی درخوست مسترد کردی۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کراچی بلدیاتی انتخابات سےمتعلق ایم کیو ایم کی درخواست پر فیصلہ سنادیا ہے۔جس میں الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جماعت اسلامی کی درخواست منظور کرلی۔

الیکشن کمیشن نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی اتنخابات شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو ہی ہوں گے، چیف سیکرٹری اور قانون نافذ کرنے والے ادارے الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کو خطرہ بیرونی طاقت سے نہیں ملک کے اندر سے ہے، شیخ رشید

یاد رہے کہ جمعہ 6 جنوری کو الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 22 نومبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا تھا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری 2023 کو ہوں گے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ خود سنایا تھا۔

Related Posts