دوسرا روز: آسٹریلین ٹیم بغیر کسی نقصان کے ڈبل سنچری کے قریب، پاکستانی باؤلرز بے بس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوسرا روز: آسٹریلین ٹیم بغیر کسی نقصان کے ڈبل سنچری کے قریب، پاکستانی باؤلرز بے بس
دوسرا روز: آسٹریلین ٹیم بغیر کسی نقصان کے ڈبل سنچری کے قریب، پاکستانی باؤلرز بے بس

پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز میزبان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا نے اب تک 195 رنز بنا لیے ہیں اور ان کا ایک بھی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا جبکہ گزشتہ روز پاکستانی ٹیم 240 پر آل آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئی تھی۔ 

پاکستان کی طرف سے 12 اوورز میں باؤلنگ کروانے والے نسیم عباس شاہ نے اب تک 47 رنز دئیے ہیں جبکہ افتخار احمد نے 6 اوورز میں اب تک 26 رنز دئیے ہیں۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم میچ کے دوسرے سیشن کے اختتام تک 51 اوورز کھیل چکی ہے جبکہ آسٹریلیا کی طرف سے ڈیوڈ وارنر 170 بالز پر 99 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

ڈیوڈ وارنر کے بالمقابل بیٹنگ کرنے والے جو برنز نے اب تک 138 بالز پر 88 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے دونوں ہی اوپنرز نے اب تک شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے شائقین سے داد سمیٹی ہے۔

اننگز کی ابتدا میں پاکستانی باؤلرز نے آسٹریلین اوپنرز کو تھوڑا بہت پریشان کیا، لیکن کچھ ہی اوورز کے بعد اوپنرز کی میچ پر گرفت مضبوط ہوتی دکھائی دی جس کے بعد پاکستانی باؤلرز بے بس ہوتے چلے گئے۔

پاکستان کے کمسن ترین فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے تیز رفتار باؤلنگ سے آسٹریلیا کے اوپنرز پر دباؤ ڈالنا چاہا، لیکن انہیں بھی کوئی خاص کامیابی نہیں مل سکی جبکہ کپتان اظہر علی اور ٹیم مینجمنٹ باؤلرز کی پرفارمنس سے نالاں نظر آئے۔

ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کو پہلی کامیابی کمسن فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی وکٹ کی صورت میں ملی، لیکن تھرڈ امپائر کے فیصلے نے قومی ٹیم کی امید پر پانی پھیر دیا۔ تھرڈ امپائر کا فیصلہ آیا کہ نسیم شاہ نے نو بال کروائی، اس لیے ڈیوڈ وارنر آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔ 

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے نتائج کرکٹ کی تاریخ میں کم از کم پاکستانیوں کے لیے حوصلہ افزا نہیں رہے ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جیت اور ہار کا تناسب 81:11 کا رہا ہے جس میں سے 8 فیصد میچز کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا۔

آسٹریلیا نے  شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئےمجموعی طور پر 81 فیصد ٹیسٹ میچزجیتے جبکہ اس کے مقابلے میں صرف 11 فیصد ٹیسٹ میچز جیتنے والی پاکستانی ٹیم آج بھی آسٹریلیا کے مقابلے میں قابلِ قدر پرفارمنس نہ دکھا سکی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے قومی ٹیم کے اسپن بولنگ کوچ کے لیے درخواست جمع کرادی۔ بورڈ کی طرف سے  اشتہار کے بعد   سعید اجمل نے درخواست جمع کرائی۔

سابق اسپنر سعید اجمل نے پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں گزشتہ روز  درخواست جمع کروائی جس میں کہا گیا ہےکہ اسپن بولنگ کوچ کے عہدے کیلئے تمام شقوں پر پورا اترتا ہوں اور پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرکے نوجوان بولرز کی مدد کرنا خواہش ہے۔

مزید پڑھیں: سعید اجمل نے قومی ٹیم کے اسپن باؤلنگ کوچ کیلئے درخواست جمع کرادی

Related Posts