بھارت کی مودی سرکار بے نظیر بھٹو کے نام سے خوفزدہ ہے۔شیری رحمان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپریم کورٹ فیصلے سے پارلیمانی لیڈر کے اختیارات میں ابہام پیدا ہوا۔ شیری رحمان
سپریم کورٹ فیصلے سے پارلیمانی لیڈر کے اختیارات میں ابہام پیدا ہوا۔ شیری رحمان

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت کی مودی سرکار سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کی آنجہانی چیئر پرسن بے نظیر بھٹو کے نام سے خوفزدہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی جانب سے کیرالہ میں شہید بے نظیر بھٹو کے پوسٹر لگانے پر مودی کے انتہا پسند بھڑک اٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں بینظیر بھٹو کی تصاویر آویزاں، بی جے پی نے ہنگامہ کھڑا کردیا

ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن نے نیشنل کانفرنس کے دعوت نامے اور کیرالہ کے دارالحکومت میں بے نظیر بھٹو کی تصاویر سجائی ہیں۔

پیغام میں وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ بی جے پی کے انتہا پسندوں کو شہید بے نظیر بھٹو کی تصاویر اور ترقی پسند نظریات سے آج بھی خطرہ محسوس ہوتا ہے۔ آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن نے محترمہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ میں آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی اشین کی جانب سے بے نظیر بھٹو کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرنے پر ایسوسی ایشن کی جرأت کو سلام پیش کرتی ہوں۔ 

 

Related Posts