ایران سے درآمد کے باعث سبزی منڈی میں ٹماٹر کی اڑان کو بریک لگ گئے، قیمتیں کم ہو گئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایران سے درآمد کے باعث سبزی منڈی میں ٹماٹر کی اڑان کو بریک لگ گئے، قیمتیں کم ہو گئیں
ایران سے درآمد کے باعث سبزی منڈی میں ٹماٹر کی اڑان کو بریک لگ گئے، قیمتیں کم ہو گئیں

ایران سے درآمد کے باعث کراچی کی مقامی سبزی منڈی میں ٹماٹر کی اڑان کو بریک لگ گئے جبکہ ٹماٹر کی قیمت میں 80 سے 100روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی۔

سبزی منڈی میں ایرانی ٹماٹر کے مزید کنٹینر پہنچنے کے ساتھ ہی ٹماٹر کی طلب اور رسد میں واضح فرق پیدا ہوگیا، ہول سیل مارکیٹ میں درجہ اوّل کے ٹماٹر 80 روپے کی کمی سے 120 روپے فی کلو فروخت ہونے لگے۔

منڈی میں درجہ دوئم کے ٹماٹروں کی قیمت میں 100 روپے کی کمی آئی ہے جس کے بعد ٹماٹر 109 روپے فی کلو پر فروخت ہو رہے ہیں جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں ٹماٹر کی قیمت 200روپے فی کلو ہوچکی ہے۔

اس سے قبل ٹماٹر کی قیمتیں 300 سے 400 روپے فی کلو تک پہنچ چکی تھیں، ٹماٹر کی قیمتوں میں ناقابلِ برداشت اضافے کے باعث کراچی کے شہریوں نے ٹماٹر خریدنا ہی چھوڑ دیا تھا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ ٹماٹر گھر کے ہر کھانے کا لازمی جزو ہوتا ہے، اگر ہم ٹماٹر نہ خریدیں تو ہمارا کھانا مکمل نہیں ہوتا، لیکن ٹماٹر کی قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث مناسب مقدار میں خریدا بھی نہیں جاسکتا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ایران سے 16 کنٹینر درآمد ہوئے تو کراچی کی سبزی منڈی میں قیمتیں کم ہوگئیں، تاہم فوری طور پر عوام کو  ریلیف نہ مل سکا۔عام بازاروں میں ٹماٹر اس کے باوجود  300 روپے سے کم میں دستیاب نہ تھا۔

دو روز قبل کمشنرکراچی کا کہنا تھاکہ ہر ٹھیلے اور دکان پر سرکاری افسر کھڑا نہیں کرسکتے البتہ درآمدکنندگان کو امید ہے کہ ساڑھے 4 ہزار ٹن ٹماٹر درآمد ہونے کے بعد دام گر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  درآمد کیا گیا 352ٹن ٹماٹر  منڈی کی زینت بن گیا، قیمتوں میں کمی

Related Posts