کراچی: محمد شبیر اقبال نے 26 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ جیت لی۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کراچی گالف کلب میں کیا گیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
29 دسمبر 2022 سے یکم جنوری 2023 تک جاری رہنے والی چار روزہ چیمپیئن شپ ملکی گالف کےحلقوں میں ایک اہم ایونٹ کی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔ چیمپئن شپ میں کراچی گالف کلب کے پروفیشنلز/ کیڈیز، سینئر پروفیشنلز، جونئر پروفیشنلز، سینئرز اور لیڈیز کے لئے 36 ہولز کے میچز، کیٹگری اے اور بی کے جونئرز کے لئے 18 ہولز کےمیچز، ویٹرنز کے لئے 9 ہول میچز اور پروفیشنلز اور امیچرز کے لئے 72 ہول کے میچز کھیلے گئے۔ مختلف کیٹیگریز میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو کئی انعامات دیے گئے۔ ملک بھر سے 600 سے زائد گالفرز نے اس چیمپئن شپ میں حصہ لیا۔
چار روزہ چیمپیئن شپ ملکی گالف کے حلقوں میں ایک اہم ایونٹ کی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔ چیمپئن شپ میں کراچی گالف کلب کے پروفیشنلز/ کیڈیز، سینئر پروفیشنلز، جونئر پروفیشنلز، سینئرز اور لیڈیز کے لئے 36 ہولز کے میچز، کیٹگری اے اور بی کے جونئرز کے لئے 18 ہولز کیمیچز، ویٹرنز کے لئے 9 ہول میچز اور پروفیشنلز اور امیچرز کے لئے 72 ہول کے میچز کھیلے گئے۔ مختلف کیٹیگریز میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو کئی انعامات دیے گئے، ملک بھر سے 600 سے زائد گالفرز نے اس چیمپئن شپ میں حصہ لیا۔
پاکستان اور ترک بحریہ کے جہازوں کے مابین مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بہترین چیمپئن شپ کے انعقاد پر کراچی گالف کلب کے اسٹاف اور منتظمین کو سراہتے ہوئے چیمپئن شپ کے فاتحین کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے شاندار کھیل کے مظاہرے کو بھی سراہا جس سے معیاری تفریح میسر ہوئی۔ انہوں نے چیمپئن شپ کے انعقاد اور گالف کے فروغ کیلئے اسپانسرز کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں سول و ملٹری آفیسرز، منتظمین، اسپانسرز، گالف کے کھلاڑیوں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔