کراچی: موسمیاتی تجزیہ کار نے کراچی میں 3 جنوری یعنی کل سے سخت سردی پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
موسمی تجزیہ کار جواد میمن نے بتایا کہ سردی کی لہر نے ملک کے بیشتر حصوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے اور ملک کے بالائی حصوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوجائے گا، اس کے علاوہ سندھ میں بھی سردی کی شدت بڑھ جائے گی جب کہ مغر بی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان سے نکل چکا ہے۔
جواد میمن کے مطابق کل سے کراچی میں شمال سے تیز، خشک اور سرد ہوائیں چلنا شروع ہوں گی اور شہر بھر میں کل سے دن اور رات کے درجہ حرارت کم ہونا شروع ہوجائیں گے۔
خانہ کعبہ میں برفباری کی جعلی ویڈیو وائرل، ٹوئٹر پر مکہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
کراچی میں رواں ہفتے رات کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جاسکتا ہے، رات میں درجہ حرارت 7 سے 9 اور دن میں 23 سے 26 ڈگری تک رہےگا۔
موسمی تجزیہ کار کے مطابق 7 یا 8 جنوری کو ایک اور مغربی ہواؤں کا سسٹم براستہ بلوچستان ملک میں آسکتا ہے، 15 جنوری کے بعد سے مغربی ہواؤں کے سسٹم ملک میں داخل ہوسکتے ہیں۔