تیاریاں مکمل، جے یو آئی پیر سے کراچی میں زور شور سے انتخابی مہم کا آغاز کرے گی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں 15 جنوری کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے اعلان کے بعد انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں جے یوآئی کراچی میں عوامی رابطہ اور انتخابی مہم کا آغاز پیر 2 جنوری سے کرے گی۔

جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو پیر 2 جنوری سے کراچی کے مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے۔ جے یوآئی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات علامہ سمیع الحق سواتی کے مطابق علامہ راشد محمود سومرو 2 جنوری پیر کی شام کو جے یوآئی ضلع غربی کے نئے سیکریٹریٹ کا افتتاح کریں گے اور بعد ازاں جامعہ منبع العلوم گرم چشمہ منگھوپیر میں ضلع غربی کے جنرل کونسل کے اراکین سے خطاب کریں گے۔
اس موقع پر جےیوآئی کے مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری، صوبائی نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد ، صوبائی ناظمین مولانا محمد غیاث ، مولانا سمیع الحق سواتی ، حاجی امین اللہ ، ضلعی ذمہ داران مفتی محمد خالد ، مولانا احسان ٹکروی ، انجینئر محمد سلیم، مولانا اجمل شیرازی ودیگر بھی ان کے ہمراہ دورہ کراچی میں شامل ہوں گے۔
ان کے مطابق علامہ راشد محمود سومرو منگل 3 جنوری کی دوپہر ملیر بار میں وکلاء سے خطاب کریں گے اور ملیر میں حال میں انتقال کرنے والے ملک کے معروف عالم دین حضرت مولانا عبیداللہ احرار رحمہ اللہ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر تعزیت کیلئے جائیں گے۔ جبکہ سہہ پہر 3 بجے ملیر پریس کلب میں مقامی صحافیوں کی جانب سے منعقدہ میٹ دی پریس پروگرام میں شرکت کریں گے۔
جے یوآئی قائدین سہہ پہر 4 بجے داؤد چورنگی پر ضلع ملیر کے جنرل کونسل کے اراکین اور شام 6 بجے بھینس کالونی اور بعد ازاں شاہ لطیف ٹاؤن میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

زرداری کا وزیراعظم کو ٹیلی فون، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Related Posts