ممبئی: بھارتی اداکار رنبیر کپور کی آنے والی فلم اینیمل میں مرکزی فنکار کی پہلی جھلک کی تصویر جاری کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اینیمل کا فرسٹ لک پوسٹر گزشتہ روز سامنے آیا ہے۔ امید افزا پوسٹر سے تصدیق ہوتی ہے کہ رنبیر اپنی فلم اینیمل میں انوکھا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جو اس سے قبل انہوں کسی فلم میں نہیں کیا تھا۔
میرا دل یہ پکارے آ جا، عائشہ کے نام نہاد دولہے کا نکاح بھارت میں رجسٹرڈ
چاکلیٹی ہیرو کہلانے والے رنبیر کپور کو ان کی فلمی زندگی کے سب سے پرتشدد اوتار میں دکھایا گیا جس سے اداکار کے مداح اور سینما دیکھنے والے یکساں طور پر حیران اور پرجوش ہو گئے ہیں۔ فلم کی ہدایات سندیپ ریڈی نے دی۔
معروف ہدایتکار سندیپ کا مداحوں کو پوسٹر دیکھنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہنا ہے کہ آپ کو اینیمل کی پہلی صورت پیش کر رہے ہیں۔ انیل کپور کا کہنا ہے کہ فلم اینیمل کی پہلی جھلک ہمارے سامنے ہے۔ یہ جرائم اور ڈرامہ پر مبنی فلم ہوگی۔
اداکارہ رشمیکا مندنا کا کہنا ہے کہ فلم اینیمل رنبیر کپور کو ایسی تصویر میں پیش کرنے کا وعدہ کرتی ہے، ہدایتکار سندیپ ریڈی وانگا نے 2017 کی تیلگو ہٹ فلم ارجن ریڈی میں پہلی بار ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دئیے تھے۔