یوکرین2023 کے آغاز میں روس کیخلاف اپنے فضائی دفاع کو مضبوط بنائے گا۔زیلنسکی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم نے روس سے 6000 مربع کلومیٹر علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا۔یوکرینی صدر
ہم نے روس سے 6000 مربع کلومیٹر علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا۔یوکرینی صدر

کیف: یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی فوج نے حملہ کرنے کی صلاحیت نہیں گنوائی اور ہم آئندہ سال کے آغاز میں فضائی دفاع کو مضبوط بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نئے سال کی آمد کے متعلق اپنے حالیہ بیان میں یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرینی فوج اب بھی ڈونباس میں دفاعی پوزیشن پر ہے اور معمولی پیشرفت بھی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

روس یوکرین سے مذاکرات کے لیے تیار ہے، روسی صدر

بیان میں یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے روس سے طویل عرصے سے جاری جنگ کے متعلق کہا کہ ہم اگلے سال کے آغاز میں فضائی دفاع مضبوط بنانے کے قابل ہیں۔ یوکرینی فوج نے حملہ کرنے کی صلاحیت کو گنوایا نہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل روس کے صدر پیوٹن نے کہا کہ روس یوکرین کی جنگ میں شامل تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن کیف اور اس کے مغربی حمایتیوں نے مذاکرات میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔

روس کے 24 فروری 2021 کو یوکرین پر حملے نے دوسری جنگ عظیم کے بعد سے یورپ میں سب سے مہلک تنازعہ اور 1962 کیوبا کے میزائل بحران کے بعد سے ماسکو اور مغرب کے درمیان سب سے بڑا تصادم شروع کیا تھا۔

Related Posts