مسلمان ممالک کی عالمی تنظیم او آئی سی نے اقوامِ متحدہ میں اسرائیل مخالف قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ قرارداد میں فلسطین پر اسرائیل کے غیر قانونی قبضے پر عالمی عدالتِ انصاف سے رائے طلب کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے فلسطین پر اسرائیلی ناجائز قبضے کے متعلق عالمی عدالتِ انصاف سے رائے طلب کرنے کی قرارداد منظور کیے جانے کا خیرمقدم کیا۔
دنیا بھر میں نئے سال 2023 کا جشن اور آتشبازی
اپنے ایک بیان میں او آئی سی کا کہنا ہے کہ ہم ایسے تمام ممالک کی کاوشوں کو سراہتے ہیں جو اسلامی تعاون تنظیم کے فلسطینی کاز کی حمایت پر تاریخی مؤقف کی حمایت کررہے ہیں جس سے عالمی قانون کیلئے عزم کا اعادہ ہوتا ہے۔
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے حال ہی میں ایک قرارداد منظور کی جس میں مقبوضہ فلسطین کے علاقوں پر اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کے قانونی نتائج پر عالمی عدالتِ انصاف سے رائے طلب کی گئی۔ قرارداد کی حمایت میں 87 ممالک نے ووٹ دیا۔
جنرل اسمبلی کے 26رکن ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی جبکہ 53 اس دوران غیر حاضر رہے۔ قرارداد کے حامی ممالک نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ستمبر میں ہونے والے جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں قرارداد پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔