دنیا بھر میں نئے سال 2023 کا جشن اور آتشبازی، آسمان رنگوں میں نہا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں نئے سال 2023 کی آمد کا جشن مناتے ہوئے آتش بازی کی گئی جس سے آسمان رنگوں میں نہا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب 31دسمبر کی تاریخ یکم جنوری 2023 میں تبدیل ہوتے ہی عوام کی بڑی تعداد نے ملک ملک اور شہر شہر جشن منایا۔ برطانیہ میں 2023 کا استقبال دھوم دھام سے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

آب زمزم لے جانے کیلئے سعودی عرب کی نئی ہدایات

کلاک ٹاور پر رات 12 بجتے ہی رنگا رنگ آتشبازی ہوئی۔ فرانس میں بھی سالِ نو کو نئے انداز کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔ پیرس میں انقلابِ فرانس کی یادگار پر شاندار آتشبازی ہوئی۔ سعودی عرب میں بھی نئے سال کی آمد کا جشن منایا گیا۔

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں بلند و بالا عمارتوں سے آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ دارالحکومت ریاض میں برج مجدول کی آسمان سے باتیں کرتی عمارت پررنگارنگ آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیاگیا۔ 

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں بھی شاندار آتش بازی ہوئی۔ برج خلیفہ رنگوں میں نہا گیا۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں بھی نئے سال کی آمد کا بھرپور انداز میں جشن منایا گیا۔

مصر کے مشہورومعروف دریائے نیل پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ آسٹریلیا، چین اور امریکا سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بھی نئے سال کی آمد کا جشن منایا گیا اور بھرپور آتش بازی ہوئی۔

 

Related Posts