افغانستان گیارہ سال بعد ازبکستان سے سرحدی ریلوے لائن کی ذمے داری حاصل کرے گا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان ریلوے انتظامیہ نے حیرتان ریلوے کی ذمہ داریوں کی منتقلی پر ازبک فریق کے ساتھ ایک معاہدے کا اعلان کیا ہے۔
مذکورہ ادارے نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ گزشتہ روز ازبکستان میں افغان اور ازبک ریلوے حکام کے درمیان کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں حیرتان-مزار شرف ریلوے کی ذمہ داریوں کی منتقلی کا معاہدہ طے پا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

خواتین کی ملازمتوں پرپابندی پرتنقید، طالبان کی وضاحت سامنے آگئی

ذرائع کی معلومات کے مطابق مذکورہ معاہدے کی بنیاد پر حیرتان- مزار شریف ریلوے کی ذمہ داریاں، جو تقریباً 11 سال سے ازبکستانی کمپنی سوگڈیانہ ٹرانس کے پاس تھیں، ایک معاہدے کے تحت افغانستان ریلوے اتھارٹی کو منتقل کر دی جائیں گی۔ جس کے ساتھ تجارتی سامان کی نقل و حمل کا عمل معمول کے مطابق جاری رہے گا۔
پریس ریلیز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افغانستان ریلوے اتھارٹی اس منصوبے کے تمام امور کی انجام دہی کے لیے پوری طرح تیار ہے اور ذمہ داریاں قبول کرتے ہوئے تاجروں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرے گی۔

Related Posts