اورکزئی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے دو مزدور جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اورکزئی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے دو مزدور جاں بحق
اورکزئی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے دو مزدور جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اورکزئی:ہفتے کے روز لوئر اورکزئی کے قبائلی علاقے کھنو سام میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے دو مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نذیر خان کے مطابق دھماکا گیس بھرنے کے باعث ہوا، جس کے نتیجے میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے دو مزدور جاں بحق اور ایک زخمی بھی ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو اہلکار، مقامی رضاکار اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچے اور دو لاشیں نکالیں، جبکہ ایک مزدور کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر کوہاٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں کا تعلق شانگلہ کے پی سے ہے۔

اس سے قبل کوئٹہ کے نواحی علاقے سارہ گڑھی میں کوئلے کی کان میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 5 کان کن جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:سندھ رینجرز کی سالانہ رپورٹ، 2022 میں مختلف جرائم کے خلاف 2 ہزار سے زائد آپریشنز

شمال مغربی اورکزئی ضلع میں بڑی تعداد میں کوئلے کے ذخائر پائے جاتے ہیں جو افغان سرحد پر واقع ہے، جہاں کان کے حادثات عام ہیں۔

Related Posts