نئے سال کی آمد پر ڈبل سواری پر پابندی عائدکردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئے سال کی آمد پر ڈبل سواری پر پابندی عائدکردی گئی
نئے سال کی آمد پر ڈبل سواری پر پابندی عائدکردی گئی

اسلام آباد: شہر اقتدار میں نئے سال کی آمد کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائدکردی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنراسلام آباد عرفان نواز میمن نے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈبل سواری کی خلاف ورزی پردفعہ144کے تحت کارروائی کی جائے گی، پابندی کا اطلاق 31دسمبر شام 6بجے سے یکم جنوری تک رہیگا۔

دوسری جانب دہشت گردی کی حالیہ لہر اور اسلام آباد میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد شہر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دھماکے کے بعد سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور اب ناکوں پر پولیس کی معاونت کیلئے ایف سی اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے۔

اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا ہے، جس میں 1000 ایف سی اہلکاروں کو طلب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا عزم

ایف سی کے 1000 اہلکار وفاقی دارالحکومت کے 25 مقامات پر تعینات کئے جائیں گے جو ناکوں پر موجود پولیس اہلکاروں کی معاونت کریں گے۔

Related Posts