کراچی: ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں جمعہ کو 1500 روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا، گزشتہ روز سونے کی فروخت 182,600 روپے کے مقابلے میں آج 184,100 روپے پر فروخت ہوئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت بھی جمعرات کو 156,550 روپے کے مقابلے میں 1,286 روپے اضافے سے 157,836 روپے ہوگئی اور 10 گرام 22 قیراط کی قیمت گزشتہ روز 143,504 روپے کی فروخت کے مقابلے میں 144,683 روپے ہوگئی۔
مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 673 پوائنٹس کا اضافہ
فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے اضافے سے 2070 روپے اور 10 گرام کی قیمت 17.16 روپے اضافے سے 1774.70 روپے ہو گئی۔