اسلام آباد: شہر اقتدار میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم جاری کردیا۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی نواز اعوان اورجماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنایا، اس دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے پٹیشنز کو منظور کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے مختصر فیصلہ سنایا اوراور الیکشن ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 31 دسمبر کو شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھیں:قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا عزم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے مختصر حکم جاری کرتے ہوئے فیصلہ جاری کیا، تاہم تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔