رواں سال نیٹ فلکس پر کئی فلمیں ریلیز ہوئیں، جنہیں سامعین و ناظرین نے بہت پسند کیا، نیٹ فلکس پر ہر قسم کی فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں جاسوسی، مزاحیہ، کلاسک اور افسانوی تمام فلمیں شامل ہیں۔
ہم نے نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی 5 بہترین فلموں کی فہرست تیار کی ہے، آئیے اُس پر ایک نظر ڈالیں:
1)ہسٹل
نیٹ فلکس پر ہسٹل کا پریمیئر 8 جون 2022 کو ہوا، یہ اسٹریمنگ پلیٹ فارم کی ہفتہ وار درجہ بندی میں 1 نمبر رہی تھی۔ آسکر کیلئے نامزد کی گئی اس فلم کی کہانی ایک جدوجہد کرنے والے باسکٹ بال اسٹار کے بارے میں ہے جو اپنے کیریئر کو بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے۔
2) ٹرول
ٹرول 2022 میں نیٹ فلکس پر سب سےزیادہ دیکھی جانے والی انگریزی زبان کی فلم ہے۔ فلم ایک خوفناک عفریت کے بارے میں ہے جو ایک ہزار سال قید رہنے کے بعد پہاڑ کے اندر گہرائی میں چڑھ جاتا ہے۔
3) بُلِٹ ٹرین
بریڈ پٹ کی اداکاری والی فلم بُلِٹ ٹرین 2022 کی سپر ہٹ فلموں میں سے ایک ہے۔ بلٹ ٹرین ایک امریکی ایکشن، کامیڈی اور تھرلر فلم ہے جسے ڈیوڈ لیچ نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
4) دی ونڈر لِب
دی ونڈر لِب رائٹ نامی ایک انگریز نرس کی کہانی ہے جسے آئرش مڈلینڈز میں ایک نوجوان لڑکی کا معائنہ کرنے کے لیے بلایا جاتا ہے جس کا دعویٰ ہے کہ اس نے چار ماہ سے کچھ نہیں کھایا۔فلم نیٹ فلکس پر 16 نومبر کو ریلیز ہوئی تھی۔
5) دی گڈ نرس
نیٹ فلکس پر یہ فلم 11 ستمبر 2022 کو ریلیز ہوئی تھی،اس فلم کی کہانی 2013 میں چارلس گیبر کی لکھی گئی کتاب، ‘دی گڈ نرس: اے ٹرو اسٹوری آف میڈیسن، جنون، اور قتل’ پر مبنی ہے۔
فلم کی کہانی ایک خاتون نرس ایمی کی کہانی پر مبنی ہے جسے شک ہوجاتا ہے کہ اس کا ساتھی چارلی مریضوں کی پراسرار اموات کاذمہ دار ہے ، اس کے بعد وہ سچائی جاننے کیلئے اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے کا فیصلہ کرتی ہے۔ فلم میں ایمی کا کردار جیسیکا چیسٹین جبکہ چارلی کا کردار ایڈی ریڈمائن نے ادا کیا ہے۔