آئی ایم ایف سے مذاکرات میں تاخیر، اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم ایف کے ساتھ قرض کی اگلی قسط پر مذاکرات میں تاخیر کے سبب پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو مندی کا شکار رہی۔

ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 750 پوائنٹس سے زیادہ گر گیا اور مارکیٹ 39 ہزار پوائنٹ تک جا پہنچی۔ تاہم مارکیٹ بند ہونے سے قبل جزوی بحالی سے صورت حال کچھ بہتر ہوگی۔

مجموعی طور پر بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 523 پوائنٹ یا 1.32 فیصد کی کمی آئی اور مارکیٹ 39,279 پر بند ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

سرکاری ملازمین کو نجی کاروبار کیلئے ایک سال کی چھٹیاں اور تنخواہ ملے گی

پاک کویت انوسٹمنٹ کمپنی کے ہیڈ آف ریسرچ سمیع اللہ طارق کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے حوالے سے غیریقینی صورت حال کے سبب شیئر مارکیٹ متاثر ہو رہی ہے۔

سمیع اللہ کے مطابق امکان تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے بدھ کی صبح پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کیے گے ویڈیو خطاب سے مارکیٹ بہتر ہوگی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے بدھ کو مارکیٹ سے خطاب میں ڈیفالٹ کے امکانات کو مسترد کیا تھا اور کہا تھا کہ معیشت پر سیاست نہ کی جائے، تاہم ان کے خطاب کے باوجود مارکیٹ میں مجموعی طور پر مندی دیکھی گئی۔

عارف حبیب لمیٹڈ کے ہیڈ آف ریسرچ طاہر عباس کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی شرائط کو قبول کرنے مں تاخیر نے اگلی قسط کے امکانات مشکل بنا دیئے ہیں۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال بھی گذشتہ دنوں کہہ چکے ہیں کہ آئی ایم ایف کی جانب سے اگلی قسط کے اجرا کے لیے سخت شرائط عائد کی جا رہی ہیں۔

Related Posts