سرکاری ملازمین کو نجی کاروبار کیلئے ایک سال کی چھٹیاں اور تنخواہ ملے گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرکاری ملازمین کو نجی کاروبار کیلئے ایک سال کی چھٹیاں اور تنخواہ ملے گی
سرکاری ملازمین کو نجی کاروبار کیلئے ایک سال کی چھٹیاں اور تنخواہ ملے گی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات نے سرکاری ملازمین کو ذاتی کاروبار کرنے کے لیے ایک سال کی تنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کا اعلان کردیا۔

امارات کی خبر ایجنسی کے مطابق حکومت نے وفاقی اداروں کے سرکاری ملازمین کو ذاتی کاروبار شروع کرنے کے لیے تنخواہ کے ساتھ ایک سال کی چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس اسکیم کے تحت ملازمین جنوری 2023 سے چھٹیاں لے سکیں گے۔ منصوبے کا مقصد یو اے ای کی معیشت کو فائدہ پہنچانا اور مضبوط کرنا ہے۔چھٹی حاصل کرنے والے ملازمین کو اپنی سالانہ چھٹی اور بغیر تنخواہ چھٹی کو بھی اس میں شامل کروانے کا اختیار حاصل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

روس نے تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل بڑھنے کی پیش گوئی کردی

امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی زیر صدارت اماراتی کابینہ نے رواں سال جولائی میں اس منصوبے کی منظوری دی تھی جس پر اب عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

Related Posts