پاک سوزوکی موٹرز کا آٹوموبائل اور موٹرسائیکل پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک سوزوکی موٹرز کا آٹوموبائل اور موٹرسائیکل پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ
پاک سوزوکی موٹرز کا آٹوموبائل اور موٹرسائیکل پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

کراچی:پاک سوزوکی موٹرز نے آٹوموبائل اور موٹرسائیکل پلانٹس بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، پاک سوزوکی موٹر کمپنی کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 2 جنوری 2023 سے 6 جنوری 2023 تک کیلئے آٹوموبائل کے ساتھ ساتھ ایک موٹر سائیکل کے لیے اپنے پلانٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ایس ایم سی نے پلانٹس کی بند کے حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی (پی ایس ایم سی) کی جانب سے انوینٹری کی کمی کی وجہ سے 2 سے 6 جنوری تک آٹوموبائل اور موٹر سائیکل پلانٹس بند رکھنے کا اعلان کیاگیا ہے۔ کچھ روز قبل بلوچستان وہیلز لمیٹڈ کی انتظامیہ نے بھی ایسا ہی فیصلہ کیا تھا۔

پاک سوزوکی موٹر کمپنی (پی ایس ایم سی) کے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو20 مئی 2022 کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے ایچ ایس کوڈ 8703 زمرہ بشمول سی کے ڈیز کے اندر درآمدات کے لیے پیشگی اجازت کا طریقہ کار وضع کیا ہے۔

مراسلے کے مطابق پابندیوں نے درآمدی کنسائنمنٹ کی کلیئرنس پر منفی اثر ڈالا جس کے نتیجے میں انوینٹری کی سطح متاثر ہوئی جس کی وجہ سے کمپنی کی انتظامیہ نے 2 جنوری 2023 سے 6 جنوری 2023 تک پلانٹس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کی آٹو انڈسٹری، جو درآمدات پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے، شرح مبادلہ کے بحران میں پھنس گئی ہے کیونکہ اسٹیٹ بینک نے روپے کی قدر میں بے لگام کمی کے بعد، لیٹرز آف کریڈٹ کھولنے پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

مزید پڑھیں:رواں برس گندم، آٹا اور نان کی قیمت میں 80 فیصد اضافے کا انکشاف

پاک سوزوکی موٹر کمپنی کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ2 جنوری 2023 سے 6 جنوری 2023 تک کیلئے آٹوموبائل کے ساتھ ساتھ ایک موٹر سائیکل کے لیے اپنے پلانٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Posts