ملک بھر میں مسیحی برادری نے یوم میلادِ مسیح ( کرسمس ) جوش و عقیدت سے منایا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کے مختلف شہروں میں مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار روایتی جوش و خروش سے منایا۔

 کراچی، لاہور، کوئٹہ، بہاول نگر، گوجرہ، ملتان اور رحیم یار خان سمیت ملک بھر کے تمام گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، کیک کاٹے گئے اور کرسمس کی نغمے گائے گئے ۔

کرسمس ٹری کو برقی قمقموں سے سجایا گیا، مسیحی برادری نے ایک دوسرے کو مبارک باد، تحائف اور مٹھائیاں پیش کیں۔

یہ بھی پڑھیں:

الخدمت کے تحت سینکڑوں نادار مسیحیوں میں کرسمس تحائف تقسیم

گوجرانوالا شہر کے سب سے بڑے گرجا گھر میں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

بہاول نگر کے یوٹیلٹی اسٹور میں مسیحی برادری کے لیے دو کاؤنٹر مختص کیے گئے جبکہ ملتان میں بھی کرسمس کے موقع پر سستے بازار لگا ئے گئے۔

Related Posts