جاپان میں شدید برفباری، 14افراد جان کی بازی ہار گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جاپان میں شدید برفباری، 14افراد جان کی بازی ہار گئے
جاپان میں شدید برفباری، 14افراد جان کی بازی ہار گئے

ٹوکیو: جاپان کے شمالی اور مغربی علاقے ان دنوں شدید برف باری کی لپیٹ میں ہیں، جبکہ اس دوران مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی۔

جاپانی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ برفباری سے ہونے والے حادثات میں 87 افراد زخمی ہوئے ہیں۔جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کیلئے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

خراب موسم کے باعث علاقے میں بجلی نہیں ہے، دو ہزار صارفین گذشتہ روز سے بجلی سے محروم ہیں، نیگاتا ریجن کے دیہی علاقوں میں 20 سینٹی میٹر سے ایک میٹر تک برف باری ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا میں شدید سردی سے نظام زندگی معطل، سینکڑوں پروازیں منسوخ

شدید برف باری کے باعث حکام نے لوگوں کو پیر تک احتیاط برتنے اور گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے، واضح رہے کہ جاپان کے شمالی اور مغربی ساحلی علاقوں میں 17 دسمبر سے شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Posts