بھارتی ڈرامہ کہانی گھر گھر کی میں اداکاری کرنے والی فنکارہ انتقال کرگئیں

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی ڈرامہ سیریل کہانی گھر گھر کی میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سینئر فنکارہ رجیتا کوچھر گردے فیل ہوجانے کے باعث انتقال کر گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی 70 سالہ رجیتا کوچھر ممبئی میں 23 دسمبر کے روز دل کا دورہ پڑنے اور گردے فیل ہوجانے کے باعث انتقال کر گئیں۔ سینئر اداکارہ کی بھانجی نے انتقال کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی اداکارہ تُنیشا شرما نے خودکشی کرلی

سینئر اداکارہ رجیتا کوچھر طبیعت خراب ہوجانے کے باعث نجی ہسپتال میں زیرِ علاج رہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رجیتا کوچھر کوشوگر لیول شوٹ کر جانے کے باعث دل کا دورہ پڑ گیا۔ گردوں نے بھی کام کرنا چھوڑدیا۔

کچھ روز تک ہسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد اداکارہ رجیتا کوچھر جان کی بازی ہار گئیں۔ ڈرامہ سیریل کہانی گھر گھر کی کے علاوہ انہوں نے رات ہونے کو ہے، راکھی اور حاتم جیسے ٹی وی سیریلز میں بھی کام کرکے شہرت حاصل کی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ فلم فتور میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی بھارتی اداکارہ تُنیشا شرما  نے ایک ٹی وی شو کے سیٹ پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہفتے کو اداکارہ تنیشا شرما نے ایک ٹی وی شو کے سیٹ پر خود کشی کی، انہیں ریاست مہاراشٹرا کے اسپتال فوری طور پر منتقل کیا گیا تاہم اس سے قبل ہی وہ موت کی وادی میں جاچکی تھیں۔

Related Posts