بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقعے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے اپنی 11 سالہ بیٹی ارادھیہ بچن کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس پر بہت سے مداحوں نے دونوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ بھارت سے تعلق رکھنے والے مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔
کیا نیٹ فلکس کی نئی فلم گلاس اونین دیکھنی چاہئیے؟
دریں اثناء اداکارہ ایشوریا رائے بچن بیٹی ارادھیا ورما اور شوہر ابھیشیک بچن کے ہمراہ ائیرپورٹ پر نظر آئیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ ایشوریا رائے کے والد کرشنا راج رائے کی تصویر پس منظر میں دیکھی جاسکتی ہے۔
مارچ 2017 میں ایشوریا رائے کے والد کرشنا راج رائے انتقال کر گئے تھے۔ کرسمس 2022 کے موقعے پر شیئر کی گئی تصویر میں ایشوریا رائے بچن اور ارادھیا بچن کرسمس بیلز، بالز، ٹری اور دیگر سجاوٹی اشیاء کے ہمراہ نظر آئے۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ ایشوریا رائے نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے محبت، اچھی صحت اور خوشی کی دعا کی۔ ایک مداح نے ایشوریا رائے کو جواباً کرسمس مبارک کا پیغام دیا۔
ایک اور مداح کا کہنا تھا کہ ایشوریا رائے بہت خوبصورت اور چمکتی دمکتی نظر آرہی ہیں۔ دوسرے مداح نے کہا کہ ایشوریا رائے، میں آپ سے پیار کرتا ہوں۔ آپ سب سے اچھی اداکارہ ہیں۔ بہت سے دیگر مداحوں نے بھی الگ الگ انداز سے اپنی خواہشات کا اظہار کیا۔