قائدِ اعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش، مزارِ قائد پر گارڈز تبدیلی کی پر وقار تقریب

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: بانئ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کے موقعے پر مزارِ قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مزارِ قائد پر آج گارڈز تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے تربیت یافتہ دستے نے مزارِ قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض پی ایم اے کاکول کے حوالے کیے۔

یہ بھی پڑھیں:

قائدِ اعظم محمد علی جناح کا 146واں یومِ پیدائش آج منایاجارہا ہے

گزشتہ برس پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے تھے۔ آج گارڈز تبدیلی کی تقریب کے دوران میجر جنرل عمر عزیز مہمانِ خصوصی تھے۔ انہوں نے مزارِ قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ مہمانِ  خصوصی میجر جنرل عمر عزیز نے مزارِ قائد پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے اور بانئ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کی روح کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

خیال رہے کہ بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کا 145واں یومِ پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، بانئ پاکستان نے آزادئ پاکستان سے قبل اتحاد و یگانگت  اور یکجہتی کو فروغ دیتے ہوئے قوم میں نئی روح پھونک دی۔

 آج قائدِ اعظم کے یومِ پیدائش کے موقعے پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں بانئ پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے مختلف تقاریب، ریلیاں اور جلسے جلوس منعقد ہوں گے۔

Related Posts