وزیر تعلیمی بورڈز و جامعات سندھ اسماعیل راہو نے جامعہ بنوریہ عالمیہ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے مہتمم جامعہ مولانا نعمان نعیم سے ملاقات کی اور جامعہ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔
ملاقات میں جامعہ کی تعلیمی، فلاحی اور سماجی خدمات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے نائب مہتم مولانا فرحان نعیم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم بھٹو بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:
ایک سے زائد شادیاں کرنے والے طالبان رہنماؤں سے جواب طلبی
مولانا نعمان نعیم نے جامعہ کے شعبہ بیرون، عصری تعلیم اور مختلف بین الاقوامی یونیورسٹیز سے الحاقات سمیت دیگر شعبہ جات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر کو جامعہ کے کانووکیشن میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
جس پر وزیر تعلیمی بورڈز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جامعہ کی بین الاقوامی خدمات اور اھداف کو قابل تحسین قرار دیا اور کانووکیشن میں شرکت کی یقین دھانی کروائی۔