لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئی عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا ہے اور قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو اس کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کےچیئرمین نجم سیٹھی نےعبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا۔
I am pleased to announce, with immediate effect, an Interim Selection Committee for the New Zealand tour. It comprises Shahid Afridi (Chief Selector), Abdul Razzaq and Rao Iftikhar, with Haroon Rashid as Convenor.
— Najam Sethi (@najamsethi) December 24, 2022
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شاہد آفریدی نئی عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ دیگر اراکین میں عبدالرزاق اور راؤ افتخار انجم شامل ہیں اور مینجمنٹ کمیٹی کے رکن ہارون رشید اس کے کنوینر ہوں گے۔
فرانسیسی وزیر نے ارجنٹائن کی ٹیم کو غیر مہذب قرار دیدیا
پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ میں عبوری سلیکشن کمیٹی کو خوش آمدید کہتا ہوں اور مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وقت کی کمی کے باوجود وہ جرات مندانہ اور بے باک فیصلے لیں گے جس سے ہمیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ایک مضبوط ٹیم میدان میں اتارنے میں مدد ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی ایک جارح مزاج کرکٹر ہیں جنہوں نے پوری زندگی بلا خوف و خطر کرکٹ کھیلی، وہ 20 سال کا تجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے تمام فارمیٹس میں پاکستان کی نمانئدگی کرتے ہوئے کامیابی حاصل کیں لہٰذا میرے خیال سے موجودہ جدید دور کے کھیل کے تقاضوں کو ان سے بہتر کوئی نہیں سمجھ سکتا۔