آزادی مارچ، پلان سی: کل سے ملک بھر میں حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے۔رہبر کمیٹی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزادی مارچ، پلان سی: کل سے ملک بھر میں حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے۔رہبر کمیٹی
آزادی مارچ، پلان سی: کل سے ملک بھر میں حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے۔رہبر کمیٹی

جمعیت علمائے اسلام (ف) کی طرف سے آزادی مارچ کا پلان سی بھی سامنے آگیا، رہبر کمیٹی کنوینر اور جے یو آئی  اکرم درانی نے اعلان کیا ہے کہ ہم جمعے کے روز سے ایک بار پھر احتجاج شروع کر رہے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے رہبر کمیٹی کنوینر اکرم درانی نے کہا کہ کل سے ہم ملک بھر میں احتجاج اور مظاہرے کریں گے۔

جے یو آئی (ف) لیڈر اکرم درانی نے کہا کہ آج جمعیت علمائے اسلام کی صوبائی قیادت بیٹھ کر آزادی مارچ کے پلان سی کو عملی جامہ پہنانے پر غور کرے گی اور اس کا نتیجہ کل ملک بھر میں احتجاج اور مظاہروں کی صورت میں نکلے گا۔ 

اکرم درانی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو چاہئے کہ اخلافی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیں۔ تحریک  انصاف فنڈنگ میں عدالتوں کے پیچھے چھپنے کا معاملہ اب ختم سمجھے، فارن فنڈنگ کیس سے پی ٹی آئی کا اختتام قریب ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل جے یو آئی (ف) نے آزادی مارچ پلان بی کہلانے والے حکومت مخالف دھرنوں اور احتجاج کے ملک گیر سلسلے کو ختم کرنے کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا۔

گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام (ف) کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ آزادی مارچ نامی حکومت مخالف احتجاج کو اپوزیشن جماعتوں کی اپیل پر ختم کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: آزادی مارچ: جمعیت علمائے اسلام کا احتجاج ختم کرنے کا اعلامیہ جاری

Related Posts