پاک فوج دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا گٹھ جوڑ توڑے کیلئے پر عزم ہے، سپہ سالار

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا گٹھ جوڑ توڑے کیلئے پر عزم ہے، سپہ سالار
پاک فوج دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا گٹھ جوڑ توڑے کیلئے پر عزم ہے، سپہ سالار

اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے میرانشاہ، شمالی وزیرستان اور تربیلا کا دورہ کیا، اس موقع پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے آرمی چیف کا استقبال کیا، آرمی چیف کو اس موقع پر مغربی سرحدوں کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اس موقع پر افسران اور جوانوں سے خطاب میں کہا کہ پاک فوج کی توجہ سکیورٹی صورتحال پر ہے، پاک فوج دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا گٹھ جوڑ توڑے گی، سماجی، اقتصادی ترقی کیلئے پائیدار امن یقینی بنایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ ہیڈ کوارٹرز ایس ایس جی تربیلا کے دورہ کے دوران آرمی چیف نے ایلیٹ ضرار کمپنی سمیت ایس ایس جی کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔

سپہ سالار نے کہا کہ جوانوں نے بنوں سی ٹی ڈی کمپلیکس آپریشن اور ایوی ایشن میں بہادری سے کام کیا، ایس ایس جی قوم کا فخر ہے، انہوں نے مختلف آپریشنز میں ان کے بے مثال جذبے، قربانیوں اور ڈیوٹی کے عزم کو سراہا۔

سپہ سالار نے پاک، افغان سرحد پر اگلے مورچوں پر تعینات دستوں سے بھی ملاقات کی، آرمی چیف افسران، جوانوں سے ملے، پیشہ وارانہ مہارتوں، بلند عزم، آپریشنل تیاریوں کو سراہا، آرمی چیف کو دہشتگردی کے خطرے کو ناکام بنانے، ردعمل اور طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال کردیا

اس موقع پر آرمی چیف نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، آرمی چیف نے مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا، آرمی چیف کو فیلڈ کمانڈرز نے علاقے کی تازہ ترین سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔

Related Posts