چیف آف دی نیول اسٹاف کا مراکش کا سرکاری دورہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیف آف دی نیول اسٹاف کا مراکش کا سرکاری دورہ
چیف آف دی نیول اسٹاف کا مراکش کا سرکاری دورہ

اسلام آباد: چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے مراکش کے سرکاری دورے کے دوران رائل مراکش نیول لیڈر شپ سے ملاقات کی۔

رائل مراکش نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر مراکش نیوی کے سربراہ وائس ایڈمرل مصطفیٰ العلامی نے نیول چیف کا استقبال کیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

رائل مراکش نیوی کے سربراہ سے ملاقات میں دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سیکورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز (RMSP) اور کمبائنڈ میری ٹائم فورس میں شرکت کے ذریعے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے پاک بحریہ کے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔

امیرالبحر نے بلیو اکانومی کے فروغ کے لیے میزبان بحریہ کو مشق امن اور PIMEC-23 میں شرکت کی دعوت دی اور دوطرفہ مشقوں اور تربیتی پروگرامز کے ذریعے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

سربراہ رائل مراکش نیوی نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ میری ٹائم سیکورٹی کی حمایت میں پاک بحریہ کی کوششوں اور عزم کو سراہا۔

بعد ازاں نیول چیف نے کمانڈر ناردرن میری ٹائم سیکٹر سے ملاقات کی اور مختلف تنصیبات، تربیتی یونٹ اور رائل مراکش نیوی کے جہاز کا دورہ کیا جہاں انہیں مراکش نیوی کے کردار، صلاحیتوں اور تربیتی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

نیول چیف کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور بحری افواج کے مابین بالخصوص دفاعی تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔

Related Posts