اسٹاک مارکیٹ میں 495 پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 495 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 495 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت صورتحال دیکھنے کو ملی، اسٹاک مارکیٹ میں آج کے ایس ای 100انڈیکس میں 495.44 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

مارکیٹ کے بند ہونے پر کے ایس ای 100انڈیکس 1.26 فیصد اضافے کے ساتھ 39,838.33 پر اختتام پذیر ہوا۔

بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس کو مثبت کرنے میں مدد کرنے والے شعبوں میں تیل اور گیس کی تلاش کا شعبہ (92.38 پوائنٹس)، ٹیکنالوجی اور مواصلات کا شعبہ (65.68 پوائنٹس) اور بینکنگ سیکٹر (64.51 پوائنٹس) شامل ہیں۔

تمام شیئر انڈیکس کا حجم بدھ کو 166 ملین سے بڑھ کر 194.5 ملین ہو گیا۔ گزشتہ سیشن میں 4.05 بلین روپے سے بڑھ کر 5.49 بلین روپے ہو گئے۔

مزید پڑھیں:فوجی فرٹیلائزر بن قاسم نے ڈی اے پی پلانٹ بند کر دیا

آج کاروبار کے دوران 329 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 238 میں اضافہ، 79 میں کمی اور 12 کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Related Posts