پیراگون اسکینڈل کیس: خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29نومبر تک توسیع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیراگون اسکینڈل کیس: خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29نومبر تک توسیع
پیراگون اسکینڈل کیس: خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29نومبر تک توسیع

عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے ریمانڈ میں 8 روز کی توسیع کرتے ہوئے 29 نومبر کو مزید گواہان کو طلب کر لیا ہے۔ 

احتساب عدالت لاہور کے جج جواد الحسن نے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کی سماعت کی اور نیب پراسیکیوٹر اور وکیلِ صفائی کے دلائل سنے۔

جیل حکام نے خواجہ برادران کو معز جج کے روبرو پیش کیا  جبکہ گواہان کے بیانات وکیلِ صفائی کی موجودگی میں قلمبند کیے گئے، جبکہ ایک موقعے پر وکیلِ صفائی نے نیب پراسیکیوٹر کی سرگوشی پر اعتراض کیا۔

بعد ازاں عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزمان کو مقررہ تاریخ کو دستاویزات کے ساتھ پیش کیا جائے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف مزید دوگواہوں کے بیانات قلمبند کر تے ہوئے کیس کی سماعت21 نو مبر تک ملتوی کردی ۔

معزز احتساب عدالت جج جواد الحسن نے پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی سماعت کی خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا ۔

دوران سماعت خواجہ سعد رفیق کی جانب سے وکلاء، سیاسی رہنمائوں اور میڈیا کے داخلے پر پابندی کی نشاندہی کی گئی جس پر عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنز سے جواب طلب کر لیا۔

مزید پڑھیں: خواجہ برادران کیخلاف مزید دوگواہوں کے بیانات قلمبند

Related Posts