وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا یو اے ای ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے یو اے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطے میں افغانستان کی یونیورسٹیوں میں خواتین کی تعلیم پر پابندی کے طالبان کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام نے خواتین کو ایک مراعات یافتہ مقام عطا کیا اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا۔

انہوں نے خواتین کے حقوق کی ضمانت دینے کی ضرورت کے ساتھ زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کی مکمل اور مساوی شرکت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب میں بحران شدید، گورنر نے اسپیکر رولنگ مسترد کردی، وفاق کا رینجرز تعیناتی کا فیصلہ

واضح رہے کہ افغان وزارت تعلیم کی جانب سے یونیورسٹیوں کو طالبات کے داخلے پر پابندی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ چاہتے ہیں افغانستان میں امن و استحکام ہو، خطے کا امن افغانستان میں امن سے مشروط ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، رواں سال ریکارڈ بارشیں پاکستان میں سیلاب کا باعث بنیں اور سیلاب سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

Related Posts