امپورٹڈ حکمرانوں نے پاکستان کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا۔علی زیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں اگلی حکومت تحریک انصاف بنائے گی، علی زیدی
سندھ میں اگلی حکومت تحریک انصاف بنائے گی، علی زیدی

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کے صدر و سابق وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکمرانوں نے پاکستان کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا جبکہ عام انتخابات ناگزیر ہوچکے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر سیّد علی حیدر زیدی نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے عام انتخابات ناگزیر ہوچکے، ملک پر قابض کرپٹ اشرافیہ نے پاکستان کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کا نجی ٹی وی اور شاہزیب خانزادہ پر ہتکِ عزت کا مقدمہ

ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا کہ یہ اشرافیہ خود کو آئین و قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ امپورٹڈ حکمرانوں نے عوام کے حقوق سلب کر رکھے ہیں۔ ہم کسی صورت اس ملک کو لٹیروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

پیغام میں علی زیدی نے کہا کہ غیر جمہوری حکومت سے ملک میں استحکام نہیں آسکتا۔ ہمارا انتخابات کا مطالبہ قانونی و قومی جذبات کا آئینہ دار ہے۔ پی ڈی ایم کو خوف ہے کہ اگر الیکشن کرائے گئے تو پی ٹی آئی جیت جائے گی۔

سابق وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ یہ ایک فیصلہ کن مرحلہ ہے۔ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں جبکہ عمران خان چوروں کیلئے ڈراؤنا خواب بن چکا ہے۔ قوم حوصلہ رکھے۔ کرپٹ حکمرانوں کے آخری دن چل رہے ہیں۔

Related Posts