دہلی وقف بورڈ نے اماموں اور موذنوں کی تنخواہیں روک دیں، ملازمین کا شدید احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کئی مہینوں سے دہلی وقف بورڈ کے ملازمین امام اور مؤذنوں کو تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے بورڈ کے ملازمین ہڑتال پر چلے گئے ہیں اور بورڈ آفس میں کام کاج پوری طرح سے بند کردیا گیا ہے۔ 

دہلی وقف بورڈ کے اسٹاف اور وقف بورڈ کے اماموں، مؤذنوں کو کئی ماہ سے تنخواہ اور بیواؤں کو دیا جانے والا وظیفہ کئی مہینوں سے بند ہے جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ وقف بورڈ کی گرانٹ سرکار کے پاس رکی ہوئی ہے جسے محکمہ مالیات کے افسران نے جان بوجھ کر روک رکھا ہے اور گرانٹ کو جاری نہیں کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب میں تباہ کن سیلاب، ایک شخص بہہ کر جاں بحق

یہی وجہ ہے کہ وقف بورڈ آفس میں روٹین کے کام بھی نہیں ہو پارہے ہیں۔ ادھر بورڈ کے ملازمین کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہلی وقف بورڈ کا جو اپنا فنڈ ہے اور جس سے کانٹریکچول اسٹاف کو تنخواہ ملتی ہے وہ بورڈ کے پاس ہونے کے باوجود بورڈ کے سی ای او ملازمین کی تنخواہ جاری نہیں کر رہے ہیں جس کے سبب تمام بورڈ ملازمین پین ڈاؤن ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔

ادھر مہینوں سے دہلی کے اماموں کو دیا جانے والا وظیفہ بھی جاری نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اماموں کی کئی تنظیموں نے دہلی وقف بورڈ آفس پر احتجاج شروع کردیا ہے اور انہوں نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایک ہفتہ میں دہلی سرکار نے گرانٹ جاری کرکے ہمارا وظیفہ نہیں دیا تو ہم وزیر اعلی کے گھرکا گھیراؤ کریں گے۔

بورڈ کی ایک خاتون اسٹاف ممبرنے کہاکہ ہمیں نہیں پتہ کس وجہ سے ہماری تنخواہ مہینوں سے نہیں دی گئی ہے اور بورڈ میں فنڈ ہونے کے باوجود اسسٹنٹ اکاؤنٹ افسراور سی ای او ہماری تنخواہ جاری نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہمارا گھر چلانا مشکل ہوگیا ہے بچوں کے اسکول اور ٹیوشن فیس میں نہیں دے پارہی ہوں۔ ایک دوسرے اسٹاف ممبر اسد اللہ نے کہاکہ ہماری تنخواہ بار بار کیوں روکی جاتی ہے ہمیں نہیں پتہ، بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ بھی وقف بورڈ نہیں آتے ہیں اور ہمارے پاس بورڈ آفس آنے کے لئے کرایہ کے بھی پیسے نہیں ہیں ایسے کیسے کام چلے گا۔

Related Posts