وزیراعظم نے عطا تارڑ کو اہم ذمہ داری سونپ دی، معاونِ خصوصی برائے قانون و داخلہ مقرر

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ اور قانونی امور مقرر کردیے گئے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کو نئی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے، اور انہیں وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے داخلہ اور قانونی امور مقرر کیا گیا ہے۔

عطا تارڑ کی نئی ذمہ داريوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت عطا تارڑ کا عہدہ وفاقی وزير کے برابر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

سپریم کورٹ نے توہین رسالت کے مبینہ ملزم کو ضمانت پر رہا کردیا

دوسری جانب شاہ زیب خان کو وزيراعظم کا سياسی امور کا سيکرٹری مقرر کرديا گيا ہے اور معاون خصوصی عرفان قادر کو بھی اہم قانونی اصلاحات کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

عرفان قادر کو الیکشن، دوہری شہریت، نیب قانون اور دوسری ضروری اصلاحات کا کام سونپا گیا ہے۔

عرفان قادر بیرون ملک پاکستانی کیلیے انتخابی اصلاحات پر بھی کام کریں گے، اور ممبران پارلیمنٹ کی دہری شہریت کے قانون کو دیکھیں گے، ایسے ممبران کے الیکشن میں حصہ لینے کے قانون پر کام کریں گے، نیب کے قانون پر کام بھی عرفان قادر کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ وہ اصلاحات پر کام کرنے والی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔

 

Related Posts