فٹ بال ورلڈ کپ کے حوالے سے کن قوانین کا آپ کو علم ہونا چاہئے؟

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
فٹ بال ورلڈ کپ کے حوالے سے کن قوانین کا آپ کو علم ہونا چاہئے؟
فٹ بال ورلڈ کپ کے حوالے سے کن قوانین کا آپ کو علم ہونا چاہئے؟

فیفا، فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی، فٹ بال کی ہر قسم کی سرگرمیوں میں قانون ساز کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔ اپنی کانگریس، فیفا کونسل یا سیکرٹری جنرل کے ذریعے مختلف قسم کے قانونی دستاویزات پاس کرتی ہے جو پوری دنیا میں فٹ بال کی روزمرہ کی سرگرمیوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

فیفا کی تاریخ میں پہلی بار، مینیجرز کو ورلڈ کپ فکسچر کے لیے اپنے بینچ پر 15 کھلاڑیوں کے نام رکھنے کی اجازت ہوگی اور انہیں مقابلے کے دوران پانچ متبادل بنانے کی بھی سہولت دی جائے گی۔ اسکواڈ کی تعداد کو 23سے بڑھا کر 26کر دیا گیا ہے۔

تاہم، اس سیزن میں پریمیئر لیگ میں متعارف کرائے گئے قوانین کی طرح، پانچ تبدیلیاں 90 منٹ کے دوران تین ونڈوز کے اندر کرنی ہوں گی۔

ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (VAR):

ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (VAR)، جو حالیہ برسوں میں یورپ میں ہونے والے ورلڈ کپ کا حصہ بن چکا ہے، اس موسم سرما میں قطر میں اپنا دوسرا ورلڈ کپ انجوائے کرے گا۔

ایک ٹیکنالوجی گیند کو ٹریک کرنے کے لیے اسٹیڈیم کی چھت کے نیچے نصب 12 ٹریکنگ کیمروں کا استعمال کرے گی اور ہر کھلاڑی کے 29 ڈیٹا پوائنٹس تک، 50 بار فی سیکنڈ، پچ پر ان کی صحیح پوزیشن کا حساب لگائے گی۔

ورلڈ کپ کے آفیشل میچ کی گیند، جو ایڈیڈاس نے بنائی ہے، گیند کی درست حرکت کو ٹریک کرنے کے لیے ایک انرشل پیمائش یونٹ (IMU) سینسر کے ساتھ نصب کیا جائے گا۔

ہینڈ بال کا اصول:
ورلڈ کپ کے دوران ہونے والے 64 مقابلوں کو پریمیئر لیگ کی طرح ہینڈ بال کے اصولوں کی طرف اشارہ کیا جائے گا، اگر ان کی ضرورت پڑی ایسا تب کیا جائے گا۔

بغیر شرٹ کے جانے کی اجازت نہیں:

فیفا کا کہنا ہے کہ شائقین کو اپنے جسم سے کپڑوں کو اتارنا منع ہے، اس حوالے سے سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

شراب کی پابندی:
فیفا اور قطر کی حکومت پہلے ہی ورلڈ کپ کے آٹھ سٹیڈیمز کے ارد گرد بیئر (شراب) کی فروخت پر پابندی لگا چکی ہے۔ اب، اپنے ضابطہ اخلاق میں، فیفا کا کہنا ہے کہ، شائقین، میچ دیکھنے کے دوران، ”بظاہر شراب، منشیات یا کسی بھی نشہ آور چیز کے زیر اثر نہ ہوں ”۔

ممنوعہ: سیاسی پیغامات کی بوتلیں:
فیفا نے شائقین پر ”بوتلیں، کپ، جار، کین یا کسی بھی دوسری قسم کی وہ اشیاء جو پھینکی جاسکتی ہیں یا جس سے چوٹ لگ سکتی ہے” لے جانے پر پابندی لگا دی۔

شائقین فٹ بال کو کھانا لے جانے کی بھی اجازت نہیں ہے، بچوں پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا اس کے علاوہ اگر کوئی طبی ضرورت پیش آئے اس صورت میں بھی اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ فیفا نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ”سیاسی، جارحانہ اور امتیازی” پیغامات والے مواد پر پابندی ہے۔

Related Posts