فصلوں کو تحفظ دینے کیلئے چین کی سیڈ آئی ڈی ٹیکنالوجی پاکستان میں متعارف کرائی جائیگی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں متعدد فصلوں کو محفوظ کرنے کیلئے چین کی سیڈ آئی ڈی ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے گی۔

پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پارک) نے رواں ماہ ووہان کنگفا ہیشینگ سیڈ کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ پاکستان میں ایم این پی مارکر ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت پاکستان میں چین کی سیڈ آئی ڈی ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے گی۔

پاکستان میں کمپنی کے بزنس ڈائریکٹر مسٹر ژو شوشینگ کے مطابق جعلی اور کم معیار کے بیج پاکستان میں فصلوں کی پیداوار کو بُر ی طرح نقصان پہنچارہے ہیں، سیڈ آئی ڈی ٹیکنالوجی سے بیجوں کی صداقت کا زیادہ آسانی سے معلوم کیا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

دیوالیہ کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس کے بانی گرفتار

اس ایم این پی ٹیکنالوجی کو متعدد فیصلوں پر لاگو کیا جاسکے گا چاہے وہ نباتاتی ہو یاپیداواری پھیلاؤ، جیسے کہ آلو،گنے، چاول ، مکئی، سویا بین، کپاس، مونگ پھلی، باجرا، اور سبزیوں کی فصلیں وغیرہ، اِن تمام کی فصلوں پر ایم این پی ٹیکنالوجی کو آزمایا جائے گا۔

ڈائریکٹر مسٹر ژو شوشینگ نے مزید کہا کہ اس ٹیکنالوجی سے بیج کی افزائش کی رہنمائی، بیج کے معیار اور تحفظ کو فروغ دیا جائے گا۔

Related Posts