پاکستان اور امریکا بہت سے شعبوں میں مل کر کام کر رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو کی متوقع اہلیہ ماہ نور سومرو کون ہیں؟
بلاول بھٹو کی متوقع اہلیہ ماہ نور سومرو کون ہیں؟

واشنگٹن: وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا بہت سے شعبہ جات میں ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں جن میں صحت اور تعلیم شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال 2022 پاکستان میں سیاسی ہلچل اور قدرتی آفات کا سال رہا۔ملک بھر میں سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک کو بتدریج معاشی مشکلات سے نکالیں گے، وزیر اعظم

انٹرویو کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی فتح کے ایک سال بعد ایک اور انسانی بحران نے جنم لے لیا ہے جبکہ ماضی میں ہمارے امریکا کے ساتھ تعلقات تناؤ کا شکار رہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ دور میں امریکا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مثبت سمت میں گامزن ہیں۔ پاکستان اور امریکا صحت، تعلیم اور موسمیاتی تبدیلی سمیت بہت سے شعبوں میں ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ مالی مسائل سے نکلنے کیلئے ہم مختلف اقدامات کر رہے ہیں جبکہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے اقدامات میں روس سے تیل کی خریداری بھی شامل ہے۔

انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قبل از وقت انتخابات کا کوئی امکان نہیں۔ یہ عجیب مطالبہ ہے کہ اگر عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے تو انتخابات ہونے چاہئیں۔

 

Related Posts