ایم کیو ایم، پی پی کراچی کی تباہی کی ذمے دار ہیں، حافظ نعیم الرحمن

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم دونوں جماعتوں نے برسوں حکومتوں میں رہتے ہوئے بھی کراچی کو کچھ نہیں دیا۔

ادارہ نور حق میں شہر کے انفرا اسٹرکچر کی تباہی اور متعلقہ اداروں کی غفلت پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ شہر قائد کے نوجوانوں کی مایوسی دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ 60 لاکھ سے زائد نوجوان ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں جن میں ڈاکٹرز اور انجینئرز شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ترقی کرتا ہے تو پاکستان ترقی کرتا ہے، لیکن کراچی میں ہر جگہ لوٹ مار مچی ہوئی ہے۔ غریب لوگوں پر اسکولوں کے دروازے بند کردیے گئے ہیں۔ پہلے تعلیمی اداروں سے نکلنے والے ملک کی باگ ڈور سنبھالتے تھے، جبکہ اس کے برعکس آج سرکاری ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا آپ جانتے ہیں عمرہ کے دوران شہرِ مقدس کی سیکورٹی کیسے انجام دی جاتی ہے؟

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ شہر قائد تباہ ہو چکا ہے جب کہ یہاں کے حکمران سیٹوں کے چکر میں لگے ہوئے ہیں۔ حکومتوں میں رہنے والوں کو بالکل غرض نہیں کہ شہر کی سڑکیں کتنی تباہی کا شکار ہیں۔ عباسی شہید اسپتال میں مریض رُل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے آتے ہی نوازنا شروع کردیا ہے۔ کے ایم سی اسکول کے عملے کو جلسوں میں لائا جائے گا۔ کے ایم سی کا عملہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے بھی تنگ ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ اس وقت شہری چاہتے ہیں کہ بلدیاتی الیکشن ہو جائیں۔ ایڈمنسٹریٹر پارٹی کارکن بننے کے بجائے ایمانداری سے کام کریں۔شہر میں اس وقت یونیورسٹی روڈ کی حالت سب کے سامنے ہے۔ شہر کے ٹرانسپورٹ مسائل کا حل بی آر ٹی منصوبہ نہیں، یہاں لائٹ ٹرین سسٹم لانا ہوگا۔ یہاں کے اداروں نے تو عوام کو چنگ چی رکشوں پر بیٹھا دیا ہے اور دعوے کرتے ہیں کہ یونیورسٹیاں بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو خوب پتا چل جائے گا کہ ان کی کراچی میں اب کوئی حیثیت نہیں ہے۔ آئی ٹی کی وزارت 4 برس سے ایم کیو ایم کے پاس ہے جب کہ اس میدان میں کام صرف جماعت اسلامی کررہی ہے۔ کراچی کے عوام سے کسی کو ہمدردی نہیں۔ پیپلز پارٹی 15 سال سے حکومت میں ہونے کے باوجود کراچی کو بجلی کی سہولت نہیں دے سکی۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ کے فور منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے کوئی پلان نہیں کیا گیا۔ کراچی کو پانی دینےکے لیے پیپلز پارٹی نے کس محاز پر آواز اٹھائی؟۔ مردم شماری سمیت تمام معاملات میں کراچی سے زیادتیوں کا سلسلہ اب بند ہوجانا چاہیے۔ جاپان کے سابق سفیر نے بھی اپنے کالم میں کراچی سے ظلم و زیادتی کی نشاندہی کی ہے۔

Related Posts