نیول چیف کی فرسٹ سی لارڈ آف رائل نیوی اور اسسٹنٹ چیف آف دی نیول اسٹافس سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Naval chief in london
نیول چیف کی فرسٹ سی لارڈ آف رائل نیوی اور اسسٹنٹ چیف آف دی نیول اسٹافس سے ملاقات

اسلام آباد:نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے فرسٹ سی لارڈ آف رائل نیوی اور اسسٹنٹ چیف آف دی نیول اسٹافس سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے برطانیہ کے سرکاری دورے کی مصروفیات اور فرسٹ سی لارڈ سے تمغہ کی تفویض کیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحر کا برطانیہ میں پرتپاک استقبال اور نیول کمانڈ ہیڈ کوارٹرز آمد پر روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے فرسٹ سی لارڈ آف رائل نیوی اور اسسٹنٹ چیف آف دی نیول اسٹافس سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیر البحر کو فرسٹ سی لارڈ نے برطانوی جہاز پر خصوصی عشائیہ اور برطانیہ رائل نیول کالج میڈل کی تفویض کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطا بق امیرالبحر نے اسٹریٹجک راؤنڈ کانفرنس میں شرکت کی اور نیشنل میری ٹائم انفارمیشن سینٹر کا دورہ بھی کیا جہاں امیرالبحر کو آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان کے مطابق نیول چیف کی برٹش تھنک ٹینک (انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ برائے اسٹریٹجک اسٹڈیز) میں خصوصی آمد اور حاضرین سے بعداز خطاب غیررسمی بات چیت کی گئی ۔ ترجمان کے مطابق نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دیگا۔

Related Posts