مراکش سے شکست، رونالڈو کے ناراض مداح نے فٹبالر پر پانی پھینک دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ اپنے آخری مراحل میں ہے، ٹرافی کی دوڑ میں اب صرف 4 ٹیمیں رہ گئی ہیں۔

قطر میں کھیلے گئے فیفاورلڈکپ میں رونالڈو جیسے بڑے کھلاڑی اپنی ٹیم کو سیمی فائنل تک نہیں پہنچاسکے جس سے اُن کے مداح کافی ناراض ہیں۔

کوارٹر فائنل میں مراکش کے ہاتھوں شکست کے بعد پرتگال ورلڈکپ کی دوڑ سے باہرہوگئی، میچ کے دوران رونالڈو بھی کوئی خاطر خواہ کارگردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے، اس میچ کے دوران فٹابلر کے ساتھ ایک واقعہ بھی پیش آیا۔

اس میچ سے قبل کرسٹیانو رونالڈو پر ایک ناراض مداح نے پانی پھینکنے دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، رپورٹس کے مطابق رونالڈو ڈگ آؤٹ سے نکل کر باہر آئے تو تماشائیوں میں بیٹھے ایک شخص نے ان پر بوتل سے پانی پھینک دیا، لیکن فٹبالر نے کوئی ردعمل نہیں دیا لیکن رونالڈو کے مداح اس شخص پر چڑھ دوڑے جس کے بعد سکیورٹی گارڈز نے مذکورہ شخص کو گراؤنڈ سے باہر نکال دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مراکش کے گول کیپر بونو کی دھوم، مخالف ٹیم کو ایک گول بھی نہیں کرنے دیا

واضح رہے پرتگال اور مراکش فیفا ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئے تھے، جس میں مراکش نے پرتگال کو ایک صفر سے شکست دے دی تھی۔

مزید برآں سیمی فائنل کا پہلا میچ بدھ کو ارجنٹینا اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ مراکش اور فرانس کے درمیان جمعرات کو کھیلا جائے گا۔

Related Posts