کیا آپ جانتے ہیں قرآن و حدیث میں کیا فرق ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوال

قرآن اور حدیث میں فرق بیان کریں؟

جواب

واضح رہے کہ وحی کی دوقسمیں ہیں:

(۱) متلو (جو تلاوت کی جاتی ہے)۔
(۲) اور غیر متلو (جو تلاوت نہیں کی جاتی ہے)۔
وحی متلو کا نام قرآن ہے جن کے معانی اور الفاظ دونوں اللہ کی جانب سے ہیں۔

اور غیر متلو حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہے جس کے الفاظ آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہیں ، اور معانی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں ۔ (معارف القرآن۲؍۵۴۳و۵۴۴)

دوسرا فرق یہ ہے قرآن سارا کا سارا بالکل انہی الفاظ کے ساتھ  تواتر کے ساتھ  منقول ہوکر ہم تک پہنچا ہے جس طرح حضور ﷺ پر نازل ہوا تھا، جب کہ حدیث کا کچھ ذخیرہ جس طرح تواتر کے ساتھ منقول ہوا ہے اسی طرح ایک بہت  بڑا حصہ بغیر تواتر کے اور روایت بالمعنیٰ کے ساتھ بھی منقول ہوا ہے، کیوں کہ جو راوی لغتِ عرب کا ماہر اور ان کے طرز کلام سے وافق ہوتا تھا اس کے لیے حدیث کو معنیٰ کے ساتھ روایت کرنا جائز تھا، چناں چہ اسی وجہ سے قرآ ن کی کسی ایک بھی آیت کا انکار کرنے والا کافر ہوجائے گا، جب کہ حدیث  کی ایک قسم یعنی  متواتر کے علاوہ دوسری اقسام کا انکار کرنے سے فسق تو لازم آتا ہے، لیکن کفر لازم نہیں آتا۔

تیسرا فرق یہ ہے کہ بہت سے احکام  ایسے بھی ہیں جن کا براہِ راست تعلق صرف قرآن کے الفاظ سے ہے، جیسے نماز کے صحیح ہونے کے لیے قراءت ، بخلاف حدیث کے کہ اس کے الفاظ سے براہِ راست احکام کاتعلق نہیں ہے۔

چوتھا فرق یہ ہے کہ قرآن وحی الٰہی ہونے کے ساتھ کلامِ الٰہی بھی ہے، جب کہ حدیث وحیِ الٰہی تو ہے، لیکن حدیث کو کلام الٰہی نہیں کہا جا سکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم

دار الافتاء جامعہ بنوری ٹاؤن، کراچی 

Related Posts