بھارتی مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی اسکینڈل کا مرکزی ملزم قانون کے شکنجے میں آگیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دہلی کے گورنر (ایل جی) وی کے سکسینہ نے مسلمان خواتین کو آن لائن فروخت کرنے کیلئے پیش کرنے کے اسکینڈل ‘سلی ڈیل’ کے کلیدی ملزم اومکاریشور ٹھاکر کے خلاف سی آر پی سی کی دفعہ 196 کے تحت مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک اور بھارتی اداکارہ نے دین کی تعلیمات پر گلیمر کی دنیا کو قربان کردیا

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گورنر دلی کے حکم کے بعد دہلی پولیس اب ٹھاکر کے خلاف مقدمہ چلا سکے گی، جس نے مبینہ طور پر سلی ڈیل ایپ اور سلی ڈیل ٹوئٹر ہینڈل بنائے تھے، جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مسلم خواتین کی ورچوئل نیلامی میں شامل تھے۔ جس کا مقصد مسلم کمیونٹی کی تذلیل اور توہین کرنا تھا۔

ملزم نے بادی النظر آئی پی سی کی دفعہ 153اے/354اے(3) اور آئی ٹی ایکٹ کی 66/67 کے تحت قابل سزا جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ پی ایس اسپیشل سیل نے 7 جولائی 2021 کو مقدمہ ایف آئی نمبر 175/2021 درج کیا تھا۔

ایف آئی آر میں درج تفصیل کے مطابق گورنر دلی سمجھتے ہیں کہ ملزم کے خلاف بادی النظر میں مقدمہ قائم کیا جا سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ جرم کے لیے ملزم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی منظوری دی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ 2021 میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ‘سلی ڈیل’ کے عنوان سے متعدد نامور مسلم خواتین کو نیلامی کے لئے پیش کر دیا گیا تھا۔ اس واردات نے لوگوں میں بے چینی پیدا کر دی تھی اور معاشرے کے سنجیدہ طبقوں کی طرف سے اس مکروہ عمل پر سخت تنقید کی گئی تھی۔

Related Posts