دنیا کو مقبوضہ کشمیر کے بچوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے، ترجمان دفتر خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

kashmiri children pakistan
پاکستان کے اقوام متحدہ کے حقوق اطفال کے کنونشن میں شمولیت کے تیس برس مکمل

اسلام آباد: پاکستان کے اقوام متحدہ کے حقوق اطفال کے کنونشن میں شمولیت کے تیس برس مکمل ہوگئے اس موقع پر ترجمان دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر کے بچوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے بچوں کی آواز بنے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے تیس برس قبل آج ہی کے روز اقوام متحدہ کے کنوینشن براے حقوق اطفال کو اختیار کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ہر بچے کے پرورش، تربیت،کھیل کود اور عزت سے بڑے ہونے کے حق کی تجدید کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے بچوں کی ترقی کو یقینی بنانے، آگے بڑھنے کے یکسان مواقع کی فراہمی اور استحصال کے خاتمہ کیلئے متعدد محکمانہ و قانونی اقدامات کیے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بچوں کے حقوق کے تحفظ میں پیش قدمی ہمارے مستقبل کی سرمایہ کاری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ آج کے روز ہمیں بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے بچوں کی تکالیف و مشکلات کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بچے بھارتی مظالم، ظلم و ستم کا وزن برداشت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر،ماہرین اور بین الاقوامی سول سوسائٹی نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی نہتے اطفال کیخلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو تفصیلی رقم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوری 1989ء سے 894بچے شہید، ایک لاکھ 7ہزار 780 یتیم ہوچکے ہیں

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری بچوں کے خلاف حراست، چھاپوں کے دوران اغواءاور غیرقانونی پیلٹ گنز کے استعمال سے بینائی سے محروم کرنے جیسے جرائم کر رہی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج غیر قانونی پیلٹ گنز کے استعمال سے بینائی سے محروم بچوں کے اہل خانہ کو علاج بیرون ممالک جانے کی اجازت نہیں دے رہی۔ انہوں نے کہاکہ قابض بھارتی افواج کے مقبوضہ کشمیر میں طویل کرفیو کے باعث وہاں بچوں کو حصول علم میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افوج کے غیر انسانی مظالم و انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بچوں کی جسمانی و نفسیاتی صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب کو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم بین الاقوامی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے بچوں کی آواز بنے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بین الاقوامی برادری بھارت پر کنوینشن براے حقوق اطفال سے متصادم غیرقانونی و غیر نسانی اِقدامات کو فوتہ روکنے کے لیے دباؤ ڈالے۔ترجمان نے کہاکہ بین الاقوامی برادی بھارت کو کنوینشن براے حقوق اطفال کے روشنی میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کا پابند بنائے۔

Related Posts