نیویارک: مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس کی صاحبزادی جینیفر گیٹس نے سوشل میڈیا پر جلد ماں بننے کی خبر اپنے چاہنے والوں کو دی۔
بل گیٹس کی بیٹی جینیفر گیٹس نے گزشتہ روز اپنے شوہر نائل نصر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔
بل گیٹس کی بیٹی نے اس پوسٹ پر شکر گزار ہونے سے متعلق کیپشن تحریر کیا اور ساتھ میں دل اور فیڈر کا ایموجی بھی بنایا۔
یاد رہے کہ بل گیٹس کی بڑی صاحبزادی نے اپنے دوست، ایک مصری مسلم نوجوان نائل نصر سے گزشتہ سال شادی کی تھی۔جینیفر گیٹس کی شادی پر تقریبا 20 لاکھ ڈالرز، یعنی 34 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد کا خرچ آیا تھا۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
جوڑے کی شادی کی پوری دنیا میں دھوم مچی تھی، جبکہ دنیا بھر سے مبارکبادوں کے پیغام بھی موصول ہوئے تھے۔