اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود میں اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک (مرکزی بینک) کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا ہے تاہم شرح سود میں 1فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شرح سود اضافے کے بعد 16 فیصد پر پہنچ گئی ہے،گزشتہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود 15 فیصد پر برقرار رکھی گئی تھی۔

مرکزی بینک کے مطابق شرح سود میں ایک فیصد اضافے کا مقصد مہنگائی کو بڑھنے سے روکنا ہے۔مہنگائی کا دباؤ مسلسل اور توقعات سے زیادہ ہے۔فیصلے کا مقصد مالیاتی شعبے کا استحکام بھی ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.48 فیصد کا مزید اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 30.16 فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 48 پیسے، چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 20 پیسے کا اضافہ ہوا، آلو، تازہ دودھ، چاول، لہسن، بیف کی قیمیتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر کی قیمت 224 روپے سے تجاوز کرگئی

ایک ہفتے میں فی درجن انڈوں کی قیمت میں 21 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا، برائلر زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 11 روپے 60 پیسے بڑھ گئی۔

Related Posts