کراچی، صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ایکسپو سینٹر میں عالمی دفاعی نمائش کا دورہ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیاحتی شعبے میں قومی معیشت کو فروغ دینے کی وسیع گنجائش موجود ہے،عارف علوی
سیاحتی شعبے میں قومی معیشت کو فروغ دینے کی وسیع گنجائش موجود ہے،عارف علوی

کراچی: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی عالمی دفاعی نمائش کا دورہ کرنے کیلئے کراچی پہنچ گئے۔ نمائش منتظمین نے صدرِ مملکت اور دیگر عالمی شخصیات کے اعزاز میں رنگا رنگ تقریب منعقد کی۔

یہ بھی پڑھیں:

آرمی چیف کراچی کی دفاعی نمائش میں پہنچ گئے، غیر ملکی شخصیات سے ملاقات

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی موجودگی میں منعقد کی گئی رنگا رنگ تقریب میں مختلف فنکاروں نے پاکستان کے مختلف صوبوں کی لوک موسیقی پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ صدرِ مملکت نے فنکاروں کی پرفارمنس کی تعریف کی۔

تقریب کے دوران صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انعامات بھی تقسیم کیے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر اعلیٰ سیّد مراد علی شاہ، صوبائی وزراء، معروف صنعتکار، سفیر اور دیگر شخصیات بھی اس موقعے پر موجود تھیں۔

خیال رہے کہ دفاعی نمائش آئیڈیاز2022 کا آغاز آج سے 2 روز قبل 15 نومبر سے ہوا جو 18 نومبر تک جاری رہے گی۔ نمائش میں دفاعی و حربی سازو سامان اور جدید ترین ہتھیار رکھے گئے ہیں جن میں بین الاقوامی وفود دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی کراچی میں جدید ہتھیاروں کی عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا دورہ کیا جہاں لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Related Posts