کراچی کے علاقے گلشن حدید سے شادی شدہ خاتون پراسرار طور پر لاپتا ہوگئی۔
شہر قائد کے علاقے گلشن حدید فیز ون سے جاب انٹرویو کے لیے جانے والی انعم صہیب نامی خاتون پراسرار طور پر لاپتا ہوگئی، شوہر کی جانب سے اسٹیل ٹاؤن تھانے میں واقعے کا مقدمہ درج کروادیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
وزیر اعظم نے فلم ‘جوائے لینڈ’ کو نمائش کی اجازت دیدی
خاتون کے شوہر کا موقف ہے کہ اہلیہ کو ہر جگہ ڈھونڈا مگر کہیں نہیں ملیں جس کے بعد مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا۔
شوہر نے پولیس کو بتایا کہ اہلیہ کا فون نمبر پولیس کو فراہم کردیا گیا ہے تاہم نمبر بند آرہا ہے اور وہ جس وقت گھر سے گئیں وہ لوڈشیڈنگ کا ٹائم تھا جس کی وجہ سے کیمرے بھی کام نہیں کررہے تھے۔
تفیشی حکام کا کہنا ہے کہ سی ڈی آر اور ڈیجیٹل معلومات کی مدد سے کیس پر کام کیا جائے گا اور اس کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جائے گی۔
واضح رہے کہ خاتون کو لاپتا ہوئے دو روز گزر چکے ہیں جبکہ اس کی ایک بیٹی بھی ہے۔